• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے عالمی دن پر آگاہی سیمینارز،کانفرنس اور تقریبات کا انعقاد

لاہور(خبر نگار،خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں قائد اعظم پولیٹیکل سائنس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی،جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک اور انسانی حقوق کی وکیل انوشے شیگن نے سیمینار سے خطاب کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےجسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ خواتین پراعتماد ہیں، وہ مضبوط ہیں اور ان کا اپنا ذہن ہے ،ہمیں ان کے حوالے سے نظریہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ تمام دن خواتین کے دن ہیں، محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔اس موقع پر وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری خواتین كورونا میں فرنٹ لائن پر کا م کرتی رہیں ،خواتین ڈاکٹرز ،نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر سیکٹرز میں اس مرض کے دوران ان کی خدمات کی ادائیگی قابل ستائش ہے۔مزید برآں دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ عورتوں کے حقوق کا سلب کئے جانے کی وجہ معاشرتی رویئے اورخاندانی رسم ورواج ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ سیمینار ”قومی ترقی میں دختران پاکستان کا کردار “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی )کے شعبہ وومن انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ لیڈر شپ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین طلباء، اساتذہ اور فیکلٹی ریسرچ سکالرز ،ماہر نفسیات اور مقررین ،سوشل ایکٹیوسٹس ،دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی،وومن انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ لیڈرشپ کی چیئر پرسن ڈاکٹر نوشابہ حسن مراد نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہا کیا ۔ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے خواتین کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کورونا کے حالات میں خواتین کی لیڈر شپ اور کردار پر ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام الحمرا ہال میں کیا گیا۔ جس میں اخوت فاونڈیشن کے چیئرمین و بانی ڈاکٹر ثاقب، وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی بشری مرزا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب جامع بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزاد، ڈاکٹر سحر جاوید چاولہ ذوالفشاں ودیگر نے ڈسکشن میں حصہ لیا۔مزید برآں اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے دو روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں اوپن مائک سیشن اور سیمینار شامل ہیں،محکمہ معدنیات کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کی پہلی ”ویمن ان مائننگ“ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس ے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد کان کنی جیسے مشکل شعبے میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانا اور پہلے سے موجود خواتین کے فعال کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ خواتین کے عالمی دن پر پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ’خواتین کی جدوجہد اور عالمی وباہ کرونا کا خواتین کی ذہنی صحت پر اثرات‘پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں لیکچرر یونیورسٹی آف مانچسٹراور کنسلٹنٹ سائیکائیٹرسٹ ڈاکٹر محمد ندیم اقبال نے عالمی وباہ کے اثرات کے تناظرمیں خواتین کے ساتھ بدسلوکی، گھریلو تشدد اور خواتین کی معاشی جدوجہد پر روشنی ڈالی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور یونیورسٹی کی طالبات نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر کیمیکل سیمینار ہال میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا،یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ٹائون شپ کیمپس میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا(ستارہِ امتیاز) کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں عصر حاضر میں سیاسی و سماجی اعتبار سے خواتین کا کردار بے حد اہمیت اختیار کر چکا ہے۔پاکستان میں اٹلی کے سفیرفراریسے اندریس نے لاہور میوزیم میں یوم خواتین کے حوالے سے پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح کردیا ۔ اٹلی کے سفیر نے لاہور عجائب گھر کا تفصیلی دورہ بھی کیا، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ عورت اپنے وجود سے ہمیشہ ہی تصویر کائنات میں رنگ بھرتی رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روزڈی جی پی آر آفس میں وومن ڈے کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الحمراء میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نمائش ”وجودِزن،کمالِ فن“کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ناہید صدیقی،رخسانہ ڈیوڈ،ڈاکٹر عارفہ سیدہ،زرین پنہاں،یاسمین طاہر،راحت ملتانیکر،عائشہ شاہ نوار،آصف ثناء ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فلسفہ کے زیرِ اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ’’کیا پاکستان میں خواتین پسماندہ ہیں‘‘ کے موضوع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔
تازہ ترین