بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ ان کی طبیعت ناساز ہے تاہم اب ان کی والدہ نیتو کپور نے تصدیق کی ہے کہ رنبیر کپور کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں نیتو کپور نے کہا کہ رنبیر کے حوالے سے تشویش اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کی شکرگزار ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ رنبیر کپور کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، اب اُن کی حالت بہتر ہے اور دواؤں کا استعمال کررہے ہیں۔
نیتو کپور نے یہ بھی لکھا کہ رنبیر گھر میں ہی قرنطینہ ہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ شہر میں تو نہیں ہیں لیکن انہیں معلوم ہوا ہے کہ رنبیر کی طبیعت ناساز ہے۔
رندھیر کپور کے اس بیان کے بعد سے ہی یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔