• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت میں ہیں تو تنقید سہنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے، حفیظ شیخ


وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن ہارنے کے باوجود آئین 6 ماہ تک وزیر رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عشرت حسین کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہیں تو تنقید سہنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھی آئین کے مطابق ہی چل رہا ہوں، جو سینیٹ الیکشن ہارنے کے باوجود 6 ماہ تک وزیر رہنے کی اجازت دیتا ہے۔


حفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی حکومت آئی تو ڈالر نہ ہونے کے برابر تھے، برآمدات بڑھانے کی رفتار صفر سے بھی کم تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام میں خصوصی سیکٹرز میں کئی طرح کی چھوٹ ہے، ٹیکس چھوٹ کم یا ختم کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین