امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا درخواستوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔
محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ 20 جنوری سے پہلے مسترد درخواستوں پر دوبارہ غور ہوگا۔
حکام کے مطابق متاثرین دوبارہ ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں، ایسے افراد سے فیس نہیں لی جائے گی۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 مسلم ممالک پر ویزا پابندیاں لگا رکھی تھیں۔
سابق امریکی صدر کی پابندیوں کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد کی امریکی ویزے کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔