• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی بنگلہ دیش کے 50 ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریبات میں شرکت کیلئے دورہ کرینگے

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کے 50 ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریبات میں شرکت کیلئے 26 مارچ کو پڑوسی ملک کا دورہ کریں گے۔ڈھاکہ کا دو روزہ دورہ 15 ماہ میں وزیراعظم نریندر مودی کا پہلا غیرملکی دورہ ہوگا اور یہ بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، جسے وزیراعظم مودی نے بھارت کے پڑوسی پہلے پالیسی ’’ ایک اہم ستون‘‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔نریندرمودی نے آخری بار نومبر 2019 میں بیرون ملک سفر کیا تھا اور کورونا وائرس کے باعث اپنے تمام غیرملکی سفر کے منصوبوں کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔26 مارچ 1971 کو مشرقی پاکستان کو آزاد ملک بنگلہ دیش قرار دینے کے لئے شیخ مجیب الرحمٰن کی یاد میں شیخ حسینہ حکومت کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میںبھارتی وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔

تازہ ترین