• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ سٹاف کی کمی کو ہر صورت پورا کیا جائیگا ، آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) فیلڈ سٹاف کی کمی کو ہر صورت پورا کیا جائے گا ، جس سے اُن کی کارکردگی اور آئیسکو امیج میں مزید بہتری آئے گی۔ صارفین کی خدمت اور اُنکے بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کا حل ہمیشہ سے آئیسکو افسران و عملے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئیسکو چیف چو ہدری عبدالرزاق نے اٹک سرکل کے زیر انتظام ایس ڈی او فتح جنگ کے نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ دفاتر کو ان جگہوں پر شفٹ کیا جائے جہاں صارفین باآسانی پہنچ سکیں۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ اگر ہم اپنے افسران و عملے کو بہترین ماحول فراہم کر رہے ہیں تو اُن سے امید کرتے ہیں کہ وہ صارفین کو بہترین سروسز مہیا کریں ۔ تقریب سے پاکستان واپڈا ہا ئیڈرو ورکرز یونین کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین