ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے اعزاز میں سرکٹ ہاؤس میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان سے بہت سی محبت سمیٹ کر جا رہا ہوں شہر اولیاء کی یادیں میری زندگی کا عظیم سرمایہ ہیں۔ افسران، سٹاف، شہریوں اور دوستوں سے تعلق ہمیشہ یاد رہے گا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے انہیں ملتان کی دوسال تک خدمت کا موقع دیا۔ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان، ملتان کے کمشنرز جاویداختر محمود، افتخار سہو،شان الحق اور عمران سکندر کی رہنمائی پر ان کے مشکور ہوں، انہوں نےملتان پوسٹنگ کے دوران بھر تعاون کرنے پر ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ عامر خٹک کی محبت اور شفقت ہمیشہ یاد رہے گی۔پوری ٹیم نے عامر خٹک کی قیادت سے بہت تجربہ حاصل کیا۔