اسلام آباد(نیٹ نیوز) تحریک انصاف نے اسحاق ڈار اور عمران خان کے اثاثوں کی تحقیقات کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے دیئے گئے چیلنج کو قبول کرتی جس میں انہوں نے عمران خان اور اپنے 20 سال کے اثاثے ظاہر کر کے اس کا فرازنک آڈٹ کرانے کا چیلنج کیا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے چیلنج کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں اور جب وہ چاہیں اثاثوں کا آڈٹ کرالیں۔