• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار وغیرہ کیخلاف ریفرنس، تفتیشی افسر پر جرح مکمل

اسلام آباد (اے پی پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت اسحاق ڈاروغیرہ کے خلاف ریفرنس میں وکیل صفائی نےتفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی ۔بدھ کے روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، تفتیشی افسر نادر عباس کے علاوہ شریک ملزمان نعیم محمود، منصور رضا رضوی عدالت پیش ہوئے،نیب تفتیشی افسر نادرعباس کے بیان پر شریک ملزم کے وکیل قاضی مصباح نےجرح کی جس کے دوران تفتیشی افسر نے کہاکہ یہ غلط ہےکہ اسحق ڈار کیخلاف جعلی ٹیکس رپورٹیں تیار کی گئی، اسحق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس شواہد اور حقائق کی روشنی میں بنائے گئے، اسحق ڈار سے اثاثوں سے متعلق سپریم کورٹ سے کچھ پوشیدہ نہیں رکھا۔

تازہ ترین