• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل صبا قمر نے مثبت اور متاثر کن  کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔

صبا قمر کے نئے فوٹو شوٹ میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایک عورت کتنی مضبوط  اور بے خوف ہوتی ہے۔

صبا قمر کے نئے فوٹو شوٹ میں ان کی بلیک اینڈ وائٹ فوٹوز شامل ہیں جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں۔




مداحوں کی جانب سے اُن کے اچھوتے کیپشنز کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف نام بھی شامل ہیں۔


صبا قمر کا اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ’درد عورت کو جنگجو بنا دیتا ہے،  ’مجھے وہاں تلاش کرو جہاں جنگلی ہوتے ہیں‘ جبکہ ایک پوسٹ پر صبا قمر کی جانب سے خود کے لیے  ’بے خوف‘ کا کیپشن دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صبا قمر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جن کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ بھی اچھی خاصی ہے۔

بھارتی فلموں میں بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر پاکستان سمیت بیرون ملک بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں اور انہیں آئے دن اپنے غیر ملکی مداحوں کی جانب سے بھی خوب تعریفی کمنٹس موصول ہوتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین