• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمیزون جنگلات میں واقع برازیل کے ایک قصبے کا سنک ہول میں جانے کا خطرہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی امریکا کے ملک برازیل کے دریائے ایمیزون کے قدرتی جنگلات والے علاقے میں واقع قصبے بریٹیوگو جس کی آبادی تقریباً 55 ہزار ہے، وہاں دیوہیکل گھاٹیوں کی جانب سے اس پورے قصبے کو نگلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسکی وجہ گزشتہ چند ماہ سے یہ گھاٹیاں تیزی سے گہری ہوتی جارہی ہیں۔

بوریٹیکوپو میں حکام پہلے ہی قصبے کے سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں سے بارہ سو افراد کو نکال چکے ہیں، لیکن اسکا کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے اور دیوہیکل گھاٹیوں سے پوری بستی کو نگلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ بریٹیوگو (Buriticupu) نامی اس قصبے کا سنک ہول (زمین پر پڑنے والے غیر معمولی بڑے گڑھے) کا مسئلہ تقریباً تین دہائیوں پرانا ہے اور اس کی وجہ کئی عوامل ہیں، جیسے کٹاؤ کا شکار ریتلی مٹی، ناقص شہری منصوبہ بندی اور جنگلات کی کٹائی شامل وغیرہ، لیکن حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا ہے اور زمیں گہرے گڑھے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

چند سال پہلے ماہرین نے قصبے کی طرف بڑھتے ہوئے 26 بڑے گڑھوں کی نشاندہی کی تھی، جن میں سے کچھ گڑھے 20 میٹر تک گہری گھاٹیاں بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید