• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

فوٹوز کرک انفو
فوٹوز کرک انفو

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

میچ کی دونوں اننگز میں افغانستان اور انگلینڈ کے ایک ایک کھلاڑی نے سنچری بنائی، جس کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

اس ٹورنامنٹ میں اب تک 11سنچریاں بن چکی ہیں، جو کسی بھی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس سے قبل، 2002 اور 2017 کے ٹورنامنٹس میں 10، 10 سنچریاں بنی تھیں، جو اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے آٹھویں میچ  میں  افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326 رنز کی ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ جو روٹ کی 120 رنز کی اننگز بھی رائیگاں چلی گئی۔

اس سے قبل افغانستان کی اننگز میں ابراہیم زادران نے 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، جس کی بدولت افغان ٹیم رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے میں کامیاب ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید