• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین نے مجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا: سنجے دت

حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم والدین کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

سنجے دت نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مرحوم والدین کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں سُنیل دت اپنی اہلیہ کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں جبکہ یہ تصویر میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی کر رہی ہے۔

سنجے دت نے والدین کی دلکش تصویر کے ساتھ اُنہیں یاد کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ دونوں نے مجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا۔‘

بالی ووڈ اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا ’شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘

خیال رہے کہ سنجے دت کے والد سنیل دت کا تعلق پاکستان سے ہے وہ 6 جون 1929 کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔

سنیل دت نے بہت سی تاریخی فلمیں کیں جن میں مدر انڈیا، پڑوسن، سجاتہ، میرا سایہ، جانی دشمن اور ملن جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

سنیل دت نے اپنے دور میں سبھی بڑی پروڈکشنز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا، ان کی آخری فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ تھی جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے سنجے دت کے ساتھ کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید