پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج صبح سب کو کالز آئی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج صبح سب کو کالز آئی ہیں، ہمارے دس، بارہ ممبران کو کال کر کے کہا گیا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ووٹ کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام ممبران ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے لڑا جاتا ہے، شکر ہے عمران خان کو احساس ہوا ہے کہ نئے الیکشن کا آپشن بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملکی مسائل کا یہی حل ہے کہ اب نئے الیکشن لڑے جائیں۔