• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اور شاہ رخ خان کو فرحان اختر کی فلم کا ٹیزر کیسا لگا؟

بالی ووڈ کے سپراسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان نے اداکار فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سلمان خان نے فلم کا ٹیزر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور فرحان اختر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیزر اچھا لگ رہا ہے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی فرحان اختر کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں ہمیشہ تمہارے کام اور کوششوں سے متاثر ہوتا ہوں۔انہوں نے فلم کی ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ’طوفان‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا تھا۔ اس فلم میں فرحان اختر باکسنگ کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین