• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل ہل میں نیشنل گارڈز کی مدتِ تعیناتی میں توسیع

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا میں پارلیمان کی حفاظت پر مامور نیشنل سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کی مدت میں ڈھائی ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ پینٹاگون کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے واشنگٹن پولیس کی جانب سے اس توسیع کی درخواست کی منظوری دیتے ہوئے مدت کو 23 مئی تک بڑھادیا ہے۔ تاہم اس دوران وہاں تعینات فوجیوں کی تعداد 5ہزار 200سے کم کر کے 2ہزار 300 کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کیپٹل ہل پر 6جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے حملے کے بعد نیشنل گارڈز تعینات کر دیے گئے تھے۔علاوہ ازیںامریکا میں دارالحکومت پر انتہاپسندوں کے منظم حملے کے خلاف تحقیقات منطقی انجام پر پہنچنے والی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حلف اٹھانے والے نیم فوجی دستے ہجوم کی صورت میں امریکی دارالخلافہ پہنچے تھے اور ان کا 6 جنوری کے حوالے سے منصوبہ واضح تھا۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ یہ افراد ریڈیوز اور ایئرپیس لگا کر عوام میں گھل مل گئے تھے۔
تازہ ترین