رسالپور(نمائندہ جنگ) اسلام آبادپشاور موٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی کو حادثہ ،گاڑی مکمل تباہ جبکہ چیف جسٹس اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد ا پنی گاڑی میں جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پشاور آرہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کو رشکئی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی تاہم گاڑی میں سوار چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور ان کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی کوحادثے کی وجہ سے وہ جنازے میں شرکت نہ کرسکے اورچیف جسٹس پاکستان بخیریت واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔