آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا وائرس کی نئی لہر، گجرات میں15مارچ سے دو ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند

کورونا کی حالیہ لہر نے ضلع گجرات میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں بھی 15مارچ سے دو ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گجرات میں کورونا کیلئے مختص عزیز بھٹی شہید اسپتال کا وارڈ مریضوں سے بھر گیا ہے، اضافی فیلڈ اسپتال قائم کردیا گیا ہے، ایک دیہات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دواسکول بھی سیل کردیئے گئے۔

ضلع گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے کورونا وارڈ میں 60 بستروں کی گنجائش تھی، اسپتال بھر جانے پر اسکی گنجائش 120بستروں تک بڑھا دی گئی ہے ۔

گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد 75تک جاپہنچی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد2500 سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں بھی 15مارچ سے دو ہفتے کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


ڈپٹی کمشنر سیف انور چیمہ نے جیونیوز کو بتایا کہ گجرات میں شہری اکثر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، سفر کے لئے لازمی ٹیسٹ کی صورت میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوجاتی ہے، شہریوں کو ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے ۔

گجرات میں اب تک ایک ڈاکٹر سمیت 80 افراد کورونا وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں، تیسری لہر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا گیا تومتاثرہ مریضوں کی تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید