ملتان میں کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 شادی ہالز سیل کر دئیے گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے شادی ہالز ، ریسٹورنٹس سمیت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔
پابندی کے باوجود ملتان کے معصوم شاہ روڈ پر واقع 2 شادی ہالز میں شادی کے فنکشن جاری تھے جنہیں اسپیشل مجسٹریٹ نعمان عابد نے کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا۔