عدالت نے پشاور میں 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے پشاور میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔
ملزم سعید نے 2019 میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
عدالتی فیصلہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ملزم پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔
جرم ثابت ہونے پر عدالت نے پی پی سی 376 کے تحت موت کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔