گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث مشروبات کی ڈیمانڈ بڑھنے سے گوجرانوالہ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے چینی کے50کلو والے بیگ کی قیمت میں40روپےکااضافہ کرتے ہوئے 31سو روپے کا ہو گیا۔چینی کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کے اوپر مہنگائی کا جن گرانے کے مترادف ہے تاجران من مانیاں کرنا شروع ہو گئے کیونکہ گرمیوں میں مشروبات سمیت دیگر چیزوں میں چینی کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے جس وجہ سے تاجران نے بھی اپنی مرضی سے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ جلد پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں نئی قیمتیں مقرر ہونگی پھر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔