گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے دیہی علاقوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے پارکوں کی تعمیرحکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسی کا بین ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اروپ کے دورہ پر پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی پیر غلام فرید،منتخب مقامی نمائندے اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔