گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن گوجرانوالہ کی پریس ریلیز میں کے مطابق 7 مئی2016 سے شروع ہو نے والے امتحانات انٹر میڈیٹ (سالانہ) 2016 ءکے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عوام الناس اور امیدواران کو درپیش مسائل /شکایات کے فوری ازالہ کے لئے گوجرانوالہ بورڈ نے ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔