گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ )ضلع گوجرانوالہ میں182 این جی اوز کو جیو ٹیکنگ سسٹم کے تحت آن لائن کردیا گیا ہے۔ فلاحی وسماجی شعبہ میں فعال تنظیموں کو آن لائن کرنے کا مقصد ان کی کارکردگی کو اجاگر کرنا اور ان کی مانیٹرنگ ہے۔ نتظیمیں آن لائن ہونے سے ان کے تمام عہدیداران ودیگر ڈیٹا بھی دستیاب ہوگا۔ تنظیموں کو محکمہ سوشل ویلفیئر نے آن لائن کیا ہے ۔