• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک اور ایک گیارہ ہیں، عطاتارڑ

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا ﷲ تارڑ کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی مثال نہیں ملتی، سینیٹ الیکشن پر ہائی کورٹ جائیں گے، امید ہے سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دیا جائے گا۔۔ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک اور ایک گیارہ ہیں، دونوں لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے، مریم نواز کی میرٹ پر ضمانت ہوئی ہے جو ہائی کورٹ نے دی۔انہوں نے کہا کہ نیب کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی کیا ضرورت پڑی، شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری سینیٹ نے واضح کیا تھا کہ خانے میں کہیں بھی مہر لگ سکتی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ صادق سنجرانی پوری رات پارلیمنٹ میں کیا کرتے رہے، صادق سنجرانی صاحب عزت بہت بڑی چیز ہوتی ہے، الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین