• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی بھی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لڑکی کی حمایت میں سامنے آگئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے حال ہی میں لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو شیئر کی۔

صارف نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُسے خوبصورت ترین قرار دیا۔

ٹوئٹر صارف کا حمایتی ٹوئٹ دیکھنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی خاموش نہ رہیں۔

شرمیلا فاروقی نے اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’طاقتور! متاثر کن! ’امید اور محبت سے بھرا ہوا۔‘

پی پی رہنما نے لکھا کہ ’اس سے نوجوانوں کو مزید حوصلہ اور ہمت ملے گی۔‘

شرمیلا فاروقی کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بھی نوجوان لڑکی کے اس اقدام کو دیگر شخصیات کی طرح پسند کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی نے سب کے سامنے لڑکے کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے لڑکا اور لڑکی دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جہاں ان دونوں لڑکا لڑکی پر تنقید کی جارہی ہے تو وہیں کچھ نامور شخصیات ایسی بھی ہیں جو یونیورسٹی انتظامیہ کے اقدام پر شدید برہمی کا اظہار کررہی ہیں۔

تازہ ترین