• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لڑکی کے حق میں بول پڑیں

سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا نے لکھا کہ ’ہم نے حال ہی میں خواتین کا عالمی دن منایا ہے اور اب ہم ایک ایسی نامور یونیورسٹی کا ساتھ دے رہے ہیں جہاں ایک نوجوان لڑکی کو پُراعتماد اور بااختیار ہونے پر بےدخل کیا جارہا ہے۔‘

شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’لڑکی کی غلطی صرف یہ ہے کہ اُس نے سب کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لڑکے کو شادی کی پیشکش کی ہے۔‘

سابق کرکٹر کی اہلیہ نےسوالیہ انداز میں لکھا کہ’ہم یہاں کس قسم کی مثال قائم کر رہے ہیں؟‘

شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ Can'tExpelLove کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے ’آپ محبت کو بے دخل نہیں کر سکتے۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی نے سب کے سامنے لڑکے کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے لڑکا اور لڑکی دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جہاں ان دونوں لڑکا لڑکی پر تنقید کی جارہی ہے تو وہیں کچھ نامور شخصیات ایسی بھی ہیں جو یونیورسٹی انتظامیہ کے اقدام پر شدید برہمی کا اظہار کررہی ہیں۔

تازہ ترین