• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 مظاہرین ہلاک

میانمار میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اتوار کو 18 افراد ہلاک ہوئے۔

میانمار کے مخلتف شہروں میں جمہوریت بحالی کے لیے احتجاج اتوار کو بھی جاری رہا، مظاہرین نے پولیس کے تشدد سے بچنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کردیں۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کی، آنسوگیس کی شیلنگ اور ربر کی گولیوں سے مظاہرین کو منتشر کیا۔


پولیس کے کریک ڈاؤن میں اب تک نوے سے زائد مظاہرین ہلاک اور 2100  سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

 ینگون کے علاقے میں تین چینی فیکٹریوں کو آگ لگادی گئی، چینی سفارتخانے نے چینی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین