• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کی پارلیمنٹ پر دوسرا بڑا سائبر حملہ، ارکان اسمبلی کا ڈیٹا چوری

اوسلو( ناصراکبر) نارویجن میڈیا کے مطابق ناروے کی پارلیمنٹ پر دوسرا بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد قومی اسمبلی کےمتعددممبران اور ملازمین کے اکاؤنٹ سے ڈیٹا چوری کیا گیا ہے۔ صدر نارویجن پارلیمنٹ ٹونے ول حلمسن تھروون نے پریس ریلیز میں کہاہےکہ ناروے کےپارلیمنٹ پرسائبرحملہ پارلیمانی نظام کو متاثر کر سکتا ہے اور یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیس کی اطلاع پولیس کو کر دی ہے اور مزید تفتیش پولیس پر چھوڑ دی گئی ہے یادرہے کےپچھلے سال24 اگست کو ناروے کی پارلیمنٹ پر سائبر حملے میں بھی قومی اسمبلی کےکئی ممبران اور ملازمین کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا تھا اوراسی سلسلے میں ناروے پارلیمنٹ پرسائبر حملے کا مقدمہ درج کر ایا گیا۔ ٹھوس معلومات کی بنا پر 13اکتوبر کو ناروے کے وزیر خارجہانے ایرکسن سورائڈے نے ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر ہمارا اندازہ ہے کہ روس اس سرگرمی کے پیچھے ہے۔نارویجن میڈیا کےمطابق اسی سلسلے میں 14 اکتوبرکو ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے بیان دیا تھاکہ 24 اگست کو ناروے کی پارلیمنٹ پر آئی ٹی حملوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے۔ ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے مزید کہا تھاکہاس واقعہ سے روس کے ساتھ ناروے کے تعلقات کو نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین