• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسیدہ نظام سے نجات کیلئے سنجیدہ قیادت منتخب کرنا ہوگی،الطاف شاہد

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ سینیٹ میں جیت کس کی ہوئی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ روایات اورجمہوریت کی شکست ہوگئی ہے ۔یوسف رضاگیلانی نے چندروزقبل اپنے ہاتھوں سے جوبویاتھا وہ کاٹ لیا۔بوسیدہ نظام ریاست اورمعیشت کیلئے بوجھ ہے ،اس سے نجات کیلئے سنجیدہ قیادت منتخب کرنا ہوگی۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ سیاستدان احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام کاباب بندکرنے کیلئے مکالمے کااہتمام کریں۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال ارباب اقتدارواختیار پر تنقیدبرائے تنقید کرنے کی بجائے انہیں معاشرے کی فلاح اوراصلاح کیلئے دوررس تجاویزدیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کاایک دوسرے پرکیچڑاچھالنا درحقیقت عوام کو سیاست سے بیزاراورمتنفرکررہا ہے۔
تازہ ترین