• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں نیاکورونا امدادی پیکیج کااعلان

ویانا(اکرم باجوہ) ویانا میں حکومت نے کاروبار، کھیل اور ثقافت کے لئے 430ملین یورو کے ساتھ ایک نیا کورونا پیکیج کا اعلان کیا۔ پب اور باغات کو بھی مالی امداد ملے گی۔ کورونابحران کے خلاف جنگ میں جو خاص طور پر ریسٹورنٹ، سیاحت ، کھیل اور ثقافت پر کورونا کے خطرات زیادہ ہیں ان کے لئے حکومت نے گزشتہروز نئی امداد کا اعلان کیا۔اس معاشی پیکیج کی مالیت 430 ملین یورو ہے اور اس میں قلیل وقتی ورکنگ الاؤنس ، کینسل بونس میں اضافہ اور اسپورٹس کلبوں اور ثقافتی اداروں کے لئے پیکیج بنائے گئےہیں۔ کیٹرنگ انڈسٹری میں ملازمین کو تلافی کی جاتی ہے۔ ویٹروں کو 175 یورو (نیٹ) کی ایک وقتی فیس دینے کی تجویز ہے۔ 20000 کمپنیاں اور ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو اس سے فائدہ ہوگا یہ رقم مارچ میں ادا کی جائے گی ووروربرگ میں کیٹرنگ کے ادارے اگلے پیر کو کھلیں گے۔ ستائیس مارچ کو آسٹریا کے تمام بار اور ریستوراں کے باغات کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
تازہ ترین