• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن سے باز رہے، مفتی اعظم پاکستان سیمینار کا اعلامیہ

لاہور(نمائندہ جنگ)بانی دارلعلوم جامعہ نعیمیہ مفتی محمد حسین نعیمی اور شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے ہونے والے ”مفتی اعظم پاکستان سیمینار“ کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں مدارس کےخلاف کریک ڈاؤن سے باز رہے۔صوبائی و وفاقی حکومت دیگر تعلیمی اداروں کی طرح مدارس دینیہ کوبھی سہولیات دے۔مدارس کے نظام تعلیم کوچلانے کےلئے رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے آسانیاں پیدا کی جائیں۔مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات کو بھی آسان بنایا جائے۔ فیٹف کی وجہ سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے منظور کئے جانے والے اوقاف آرڈیننس قرآن و سنت کی تعلیمات اور آئین پاکستان کی روح کے منافی ہیں ان قوانین کے منظوری سے مسلم وقف کی حیثیت تبدیل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین