• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کا بالر اچھا نہیں تھا، ہم نے چھکا لگایا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

پشاور(آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا بالر اچھا نہیں تھا‘ ہم نے چھکا لگایا اور وہ گیند کے پیچھے پھر رہے ہیں‘اپوزیشن کو شکست ہونی ہی تھی ۔

اتوار کوایک انٹرویو میں مرزا آفریدی نے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اور عمران خان کا بھی بہت مشکور ہوں جنہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مجھے منتخب کیا، 

یہ میرے اعزاز کی بات ہے کہ انضمام کے بعد سابقہ فاٹا کو عہدہ ملا ہے۔

تازہ ترین