• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر بالا میں مارچ میں برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دیر بالا (نمائندہ جنگ) دیر بالا میں مارچ میں برفباری کا 20سالہ جبکہ پہاڑوں پر کم ترین برفباری کا تاریخی ریکارڈ ٹو ٹ گیا بارش کی سلائیڈنگ سے دوبندو درہ روڈ چار گھنٹے بند رہا ، سیاح سنوفال نظارہ سے لطف اندوز ہونے کیلئے کمراٹ پہنچ گئے دیر بالا میں تین دن سے پہاڑوں پر برفبا ری اور میدا نی علا قوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بیس سال قبل دیر بالا میں مارچ کے مہینے میں برفباری ہوئی تھی جبکہ اس کے بعد بیس سال بعد 2021ء مارچ میں برفبا ری ہو ئی لیکن دیر بالا میں اس سال انتہائی کم برفباری ہو ئی ہے جو دیر بالا کی تاریخ میں پہلے اس سے کم برفباری نہیں ہوئی ہے جس کے گرمی کے موسم پانی کی قلت کے اثرات مرتب ہو ں گے تین دن سے جاری بارشو ں سے دو بندو درہ روڈلینڈ سلائیڈنگ سے چا ر گھنٹے بند رہا دیگر مقامات پر بھی پتھر گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے کمراٹ میں سنوفال نظا رہ سے الطف اٹھانے کیلئے سیا حو ں کا رش بڑھ گئی ہے ۔

تازہ ترین