• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی و صوبائی حکومتیں کراچی سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کریں، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف ر پور ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے سے لیکر آج تک شہادتوں کا سفر رکا نہیں،عاشقان رسول انتہا پسندی کے خلاف ہیں مگر کسی کو شعائر اسلام اور دین کی توہین بھی کرنے نہیں دینگے،جاں نثاران مصطفی اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، جاںنثاران مصطفی کے تمام شہد اء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، کراچی عاشقان رسول کا شہر ہے کراچی کو کسی صورت تباہ ہونے نہیں دینگے،وفاقی وصوبائی حکومتیں کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کریں، انشاء اللہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرینگے۔ نشتر پارک میں عظیم الشان جاں نثاران مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں کی ملکی سلامتی کیلئے قربانیوں پر فخر ہے، اہلسنت کو دیوار سے نہ لگایا جائے، نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے حکومت ریفرنڈم کرالے ایک دن میں رزلٹ آجائے گا،نظام مصطفی کےنفاذکیلئے پرامن جدوجہد تیز کرنی ہوگی، کراچی کے ساتھ سیاسی واریت نہ کی جائے سندھ کا سب سے بڑا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے،پارلیمنٹ ارب پتی لوگوں کا کلب بن چکاہے جو غریبوں کے مسائل اور مشکلات کا کبھی ادراک نہیں کرسکتے،جمہوریت کے نام پر عوام کو مسلسل بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، آئین کی دفعہ 62-63 پر عمل ہو گیا توپوری پارلیمنٹ خالی ہو جائے گی، پیسوں کی سیاست، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا نہ ہونا اور کرپشن پاکستان کے مسائل کی اصل جڑ ہیں،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آئی ایم ایف دنیا کا وہ استحصالی ادارہ ہے جو مسلم ممالک کو قرضے دے کر سود سمیت وصولیابی اور اس کی منشاء کے تحت عوام دشمن معاشی پالیسیاں مسلط کی جاتی ہیں،معاشی طور پر پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے،موجودہ حکمران بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح استحصالی عالمی ادارے آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں،حکومت جب تک آئی ایم ایف سے قرضے لینا بند نہیں کرے گی معاشی استحکام مشکل ہے، حکومت ملکی وسائل پر انحصار کرکے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرے، آئی ایم ایف سے چھٹکارا پاکر ہی ملک ترقی اور معاشی طور پر مضبوط ہوسکتا ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر مذہبی پنجاب سید سعید الرحمن، حاجی حنیف طیب،پیر غلام رضوانی شاہ جیلانی، الحاج گلشن الہی مولانا ابرار رحمانی،مرکزی رہنما شاداب رضا نقشبندی،پنجاب کے صدر ڈاکٹر حافظ شاہد،سندھ کے صدر نور احمد قاسمی، بلوچستان کے صدر محمد علی بلوچ،آزاد کشمیر کے صدر قاضی سہیل قریشی نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین