• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے عام انتخابات 12جولائی کو ہوں گے

مظفرآباد(سید عباس گردیزی)آزادکشمیر کے عام انتخابات 12جولائی کو ہوں گے جبکہ باضابطہ اعلان مئی کے پہلے ہفتے 5مئی کو کر دیا جائے گا انتظامات 15اپریل سے قبل مکمل کرلئے جائیں گے۔اس ضمن میں ووٹرز لسٹوں کی تیاری ،حلقہ بندیوں سمیت دیگر انتظامات کو 15اپریل سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن دستیاب وسائل سے پوری یکسوئی کے ساتھ امور کی انجام دہی کیلئے مصروف عمل ہے ۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آزادکشمیر کے عام انتخابات عید قربان سے قبل 12جولائی کو ہونگے ۔جس کا باضابطہ اعلان 5مئی تک متوقع ہے ۔

تازہ ترین