• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا، اپنی آخر پوسٹ بھی لکھ ڈالی


بھارتی اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا اور اس حوالے سے اپنی آخری پوسٹ بھی کردی۔

اپنی 56ویں سالگرہ پر عامر خان نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کردیا کہ وہ سوشل میڈیا ہی چھوڑ رہے ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنا یہ پیغام مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں کو بتادیا کہ وہ اب ان کے لیے سوشل میڈیا پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

عامر خان نے لکھا کہ دوستوں، سالگرہ کے موقع پر آپ لوگوں کے پیار اور  آپ لوگوں کی گرمجوشی کا بہت بہت شکریہ، میرا دل اس وقت بہت جذباتی ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’دوسری خبر کے مطابق یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں بہت متحرک ہوں، میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اسی طرح بات چیت کرتے رہیں گے جیسے پہلے کیا کرتے تھے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے ایک نیا چینل بنایا ہے، لہٰذا اس حوالے سے میری اور میری فلموں کی اپڈیٹس اس ہی چینل کے ذریعے مل سکتی ہیں۔


تازہ ترین