• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو سمجھ آگئی ہے اداروں پر حملہ آور کیسے ہوتے ہیں، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں فائرنگ کی گئی خوف و ہراس پھیلایا گیا، عوام کو سمجھ آگئی ہے کہ اداروں پر حملہ آور کیسے ہوتے ہیں؟، حکومت کوالیکشن میں ووٹ نہیں ملے تو الیکشن کمیشن کا کیا قصور ہے؟۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی، لاہور سےحمزہ شہباز  اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔

مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں لوگوں نے ووٹ نہیں دیے تو بدلہ الیکشن کمیشن سے کیوں لے رہے ہیں؟، پورے پاکستان نے دیکھا کہ آپ نے کیسے بدترین دھاندلی کی کوشش کی، فائرنگ کی گئی، بکسے اٹھالیے، پھر 20 پریزائیڈنگ افسران اغواء کر لیے۔


نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ لوگوں نے حکومت کو پے درپے الیکشن میں مسترد کیا، حکومت الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کے بجائے حملہ آور ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ کل پی ڈی ایم سربراہان کا اجلاس ہے، آواز اٹھ رہی ہے اور سنی بھی جا رہی ہے، ظلم اور انتقام کے باوجود آواز اٹھائی جا رہی ہے، استعفوں کا معاملہ کل پی ڈی ایم اجلاس میں کلیئر ہوجائے گا۔

تازہ ترین