• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ فوڈ کے کم استعمال سے اسٹریس کی سطح کم کی جاسکتی ہے، ماہرین

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے کم استعمال سے اسٹریس (ذہنی دباؤ) کی سطح کم ہوتی ہے۔ جرنل نیوٹرنٹس میں چھپنے والے سروے کے مطابق کم آمدنی والے کمسن بچوں کی وہ مائیں جنکا وزن زیادہ تھا، انھوں نے اس تحقیق میں شرکت کی۔ 

دوران تحقیق وہ فاسٹ فوڈ اور زیادہ چکنائی والی اسنیکس پر مشتمل خوراک کم کھاتی تھیں۔ انھوں نے ایسا اس لیے نہیں کیا کہ انھیں یہ نہ کھانے کے لیے ریسرچر نے کہا بلکہ انھوں نے لائف اسٹائل میں تبدیلی اس وجہ سے کی کیونکہ اس طرح کی خوراک سے ان میں اسٹریس کی کمی میں مدد ملی۔

16 ہفتوں کے اس پروگرام کا مقصد اسٹریس میں کمی کرکے بڑھتے ہوئے وزن کو کنٹرول کرنا، صحت بخش خوراک اور جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا تھا۔ 

تحقیق کاروں کے مطابق انھوں نے خواتین کے ان اقدامات اور ان کی گفتگو پر مبنی ویڈیوز ان کے خاندانوں کے ساتھ شیئر کیں تاکہ ان میں اسٹریس (ذہنی دباؤ) کنٹرول کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاسکے۔


اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مرکزی مصنف اور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نرسنگ مائی وائی چانگ کے مطابق یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد بہت سارے شرکا کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا کہ انھیں لگا کہ  انکے اندر اسٹریس میں کمی ہوئی ہے، اس سے پہلے وہ اسٹریس بھری زندگی گزار ر ہے تھے۔

تازہ ترین