• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیوں کا چیلنج آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گا


پالتو بلیاں ہمیشہ ایسی حرکتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں جنھیں دیکھ کر اکثر ہم انجوائے کرتے ہیں۔

لیکن یہ حرکتیں اس وقت مزید دلچسپ ہوجاتی ہیں جب انھیں کوئی کام کرنے کو دیا جائے۔

اسی طرح ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کو رکاوٹیں عبور کرکے گزرنے کا چیلنج دیا گیا۔

سیڑھیوں سے اتر کر بلیوں کو فرش پر بڑی تعداد میں رکھے گلاسز کو عبور کرکے جانا ہے، جن میں سے کچھ گلاس شفاف بھی ہیں۔

ویڈیو میں تین بلیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو یکے بعد دیگرے اس چیلنج کو عبور کرتی ہیں، اور ان کے گزرنے کے انداز آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیں گے۔


تازہ ترین