آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جب جھانوی کپور نے لڑکے کا پروپوزل مسترد کیا

بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور بونی کپور کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی زندگی کے ایک پوشیدہ راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔

جھانوی کپور جو آج کل اپنی ہارر کامیڈی فلم ’روحی‘ کی کامیابی سے لطف انداوز ہورہی ہیں، جس نے صرف بھارت میں گزشتہ 4 دن میں 12 کروڑ 58 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اُس نے ہسپانوی ٹیسٹ کے لیے ایک لڑکے کا پروپوزل مسترد کرکے اُس کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی۔


انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انتہائی حیرت انگیز عذر سے متعلق سلسلہ وار سوالات کا جواب دیتے ہوئے لڑکے کے پروپوزل کو مسترد کرنے کا انکشاف کیا اور ساتھ ہی کہا کہ لیکن میرا امتحان رہ گیا۔

اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ لڑکے کے پروپوزل پر میں نے جواب دیا تھا کہ نہیں، میرے امتحانات آرہے ہیں، میں کسی اور چیز پر توجہ نہیں دینا چاہتی، اس کے بعد میں نے اپنا امتحان چھوڑدیا، وہ ہسپانوی زبان کا ٹیسٹ تھا، جس پر میں توجہ دینا چاہتی تھی مگر بالآخر وہ رہ گیاکیونکہ میں اُسے بھول گئی تھی۔

انہوں نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ اگر کوئی مجھے اپروچ کرے اور مجھے کھانے کی پیشکش کرے اور اس کے لیے مجھے کہیں لے جائے تو میں اُس سے 10 سکینڈ میں متاثر ہوجاؤں گی، اس دوران کھانا اور لطیفے اچھے ہونے چاہئیں۔

دوران انٹرویو جھانوی کپور سے کارتک آریان کے سے متعلق پوچھا گیا کہ اگر وہ اُن کی کوئی چیز چوری کرسکتیں تو وہ کیا ہوتی؟

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں کارتک آریان کا دماغ چوری کرتی، میں خیال میں وہ بہت ہوشیار ہے۔

جھانوی نے جواب میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ میں دیپیکا پڈوکون کی خوبصورتی بھی چرانا چاہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید