• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ میں کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا پر عارضی پابندی عائد

ڈبلن (معراج عابد ) آئرلینڈ کی قومی امیونائزیشن کمیٹی نے آسٹرا زینیکا کویڈ 19ویکسین پر عارضی پابندی کی سفارش کردی ،ویکسین پر پابندی کی سفارش ناروے میں خون کے جمنے کے کچھ واقعات سامنے آنے پرلگائی گئی۔ این آئی اے سی کو ویکسین پر پابندی کی سفارش ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نے ہیلتھ پروڈکٹس ریگولیٹری اتھارٹی سے میٹنگ کے بعد دی۔ یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے ۔وزیر صحت اسٹیفن ڈونلی کی ٹویٹ کے مطابق آسٹرازینیکا کے ترجمان کے مطابق ان کو 17 ملین خوراکوں پر تجزیہ کے بعد کوئی ایسے ثبوت نہیں ملے کہ ویکسین میں کوئی مسئلہ ہے ۔ ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رونن گلن نے ایک بیان کہا کہ کوویڈ 19 ویکسین آسٹرا زینیکا کے حوالے سے ناروے سے ہمیں جو تازہ معلومات ملی ہیں ان کی روشنی میں ایچ پی آر اے سے میٹنگ کے بعد ہم نے این آئی اے سی کو سفارش کی ہے کہ ویکسین کے استعمال کو عارضی طور پر روک دیا جائے یہ فیصلہ حفاظتی اقدام کے طور پر اٹھایا گیاہے۔
تازہ ترین