اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیا جانے والا ریاستی اداروں کی ملکیت کا بل غیر آئینی ہے ، منظوری مشترکہ مفادات کونسل نے دینا تھی، وفاقی حکومت کونسل کو غیر فعال، صوبوں کو آئینی حق سے محروم کر رہی ہے، آئین کے تحت فیڈرل لیجسلیٹو فہرست کے حوالے سے پالیسی مشترکہ مفادات کونسل بنائیگی، آئین کے تحت ان اداروں پر مشترکہ مفادات کونسل کا کنٹرول ہو گا، ریاستی ملکیت کے اداروں سے متعلق بل کی وفاقی کابینہ نے نہیں مشترکہ مفادات کونسل نے منظوری دینا تھی، وفاقی حکومت دانستہ طور پر مشترکہ مفادات کونسل کو غیر فعال بنا رہی ہے، وفاقی حکومت صوبوں کو وفاق کے معاملات میں اپنے آئینی حق سے محروم کر رہی ہے، آئین کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کا 90 روز میں ایک اجلاس لازم ہے، وفاقی حکومت آئین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔