ڈیلس میں عالمی مشاعرہ، پاکستانی شعراء نے سماں باندھ دیا
نارتھ امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی معروف تنظیم ’اپنا‘ کے زیرِ اہتمام 48 ویں سالانہ کنونشن کے دوران ڈیلس میں ایک شاندار عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور امریکا بھر سے آئے ہوئے اردو ادب کے شائقین اور باذوق ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔