• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں 2 ہزار 18 کورونا مریضوں کی تشخیص، 4 اموات

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 8 ہزار 85 کورونا ٹیسٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں 2 ہزار 18 کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

اماراتی وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار 313 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ امارات میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد امارات میں کورونا کی عالمی وبا سے اموات کی تعداد 1 ہزار 406 ہوگئی ہے۔

اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 651 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اس طرح کورونا سےصحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 73ہوگئی ہے۔


دریں اثنا متحدہ عرب امارات 24 گھنٹوں میں 89 ہزار 746 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق امارات میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد 66 لاکھ 68 ہزار 637 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین