• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان بالا میں قائد ایوان کون؟ ن لیگ و پیپلز پارٹی کے اختلافات سامنے آگئے


سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست پر بھی اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلاف سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی نے قائد حزب اختلاف کی نشست بھی اپوزیشن اتحاد سے مانگ لی۔

پیپلز پارٹی نے دوران اجلاس کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلز پارٹی کا ہونا چاہیے۔


ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے متعلق پیپلز پارٹی کے موقف کی مخالفت کی اور کہا کہ ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف ن لیگ کا ہوگا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ (ن) نے سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑ کے نام پیش کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اس قائد حزب اختلاف کے منصب پر بھی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو دیکھنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین