سرگودھا(نمائندہ جنگ)یونیورسٹی آف سرگودھا میانوالی کیمپس کے اکیڈمک بلاک نمبر 2کا افتتاح آج صوبائی وزیر بہبودآبادی واعلیٰ تعلیم بیگم ذکیہ شاہنواز کریں گی۔ اس موقع پر’’ ہائر ایجوکیشن اقبال کی نظر میں‘‘کے موضوع پر ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحسن ڈوگر کریں گے۔