• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفیٰ دے کر پارلیمنٹ چھوڑنا غلط فیصلہ ہوگا، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ استعفی دے کر پارلیمنٹ کا فورم چھوڑنا غلط فیصلہ ہو گا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا فورم نہیں چھوڑنا چاہیے اور اگر استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا تو یہ غلط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو پوزیشن لی اس پر حکومت بوکھلا گئی ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے سے جو متاثر ہو وہ عدالت جا سکتا ہے۔

تازہ ترین