• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتیں جای،شہری موبائل، نقدی سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں، 20موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد سے بھی دو گاڑیاں اور چار موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ بنی نے اسلحہ کی نوک پر نےموٹرسائیکل اور موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور موبائل چھیننے، تھانہ آراے بازار نےگن پوائنٹ پر 3 موبائل،19ہزار اور 3 آئی ڈی کارڈز چھیننے، تھانہ ریس کورس نے30ہزارروپےچھیننے، تھانہ سول لائن نےموبائل چھیننے، تھانہ مورگاہ نے 2موبائل چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نےموبائل اور15 ہزار روپے چھیننے، تھانہ صدرواہ نے موٹرسائیکل ، موبا ئل فون اور35ہزار روپے چھیننے، تھانہ صدربیرونی نے 80 ہزار روپے، موٹرسائیکل، موبائل ، موٹرسائیکل کا سمارٹ کارڈ،دواے ٹی ایم کارڈز چھیننے، تھانہ روات نے اہلخانہ پر پستول تان کر 64ہزار روپے ، چھ چوڑیاں و بالیاں اورموبائل چھیننے، تھانہ بنی نے ایل سی ڈی ، ہیئر کٹنگ مشین اور 19ہزار روپے چوری، تھانہ صادق آبادنے 2 موبائل چور ی، دوسرے واقعہ میں بیگ چھیننےجس میں موبائل فون ، 20ہزار روپے تھے، تھانہ کینٹ نےموبائل چھیننے، تھانہ نصیرآبادنے 2موبائل چھیننے، دوسرے واقعہ میں گھرکے تالے توڑکر ایل ای ڈی ، مائیکرو اوون اور کھانے پینے کی اشیاء مالیتی12000روپے چوری، تھانہ آراے بازارنے گھرکے تالے توڑکر 50 ہزار روپے ، 82 ہزار کے انعامی بانڈز اور طلائی زیورات چوری، تھانہ سول لائن نے 3 موبائل چوری ،تھانہ ائرپورٹ نے دکان کے گلے سے 1100روپے چوری، تھانہ ائرپورٹ نے گھر سے طلائی زیورات ایک تولہ چوری ، تھانہ صدرواہ نے خاتون سے پرس چھیننے جس میں دو موبائل، ایک آئی ڈی کارڈ ، اے ٹی ایم کارڈ اور 15سو روپے تھے، دوسرے واقعہ میں 50ہزار روپے، 4 طلائی انگوٹھیاں چوری ، تھانہ گوجرخان نے قیمتی سامان اور ایک لاکھ روپے چوری، دوسرے واقعہ میں ڈیرے سے مویشی چوری، تھانہ روات نے موٹر سائیکل ، 12ہزار اور دو موبائل چوری، تھانہ چونترہ نے دو بکریاں چوری ، دریں اثناء تھانہ لوہی بھیر نے نقد ی اور موبائل مالیت 72 ہزار روپے چھیننے، تھانہ بنی گالہ نے دکان سے 33 ہزار روپے چوری ، تھانہ گو لڑہ نے دکا ن سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے چوری ،تھانہ سہالہ نےسریا 8 ٹن اور تاریں مالیت 7 لاکھ روپے چوری ، تھانہ بھارہ کہو نے گھر سے لیپ ٹاپ ،ایل ای ڈی اور بیٹری مالیت 75 ہزار روپے چوری ، تھانہ کورال نےکاروبار کے نام پر 31 لاکھ 50 ہزار روپے لے کر ہضم کرنے، تھانہ کھنہ نے گا ڑی کا سودا 3 لاکھ 90 ہزار روپے میں کر کے رقم اور گا ڑی لے کر غائب ہو نے اور بھاری مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین