• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب کرنے کا انکشاف


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبہ پنجاب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پی ٹی آئی دور کے مالی بے ضابطگی کے ریکارڈ کے غائب کیے جانے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق میٹرو کارپوریشن لاہور نے 20-2019 میں 121 ملین روپے کی اسٹریٹ لائٹس بغیر ٹینڈر خریدیں، منصوبہ ریکارڈ رجسٹر میں درج ہے نا ہی ریکارڈ آڈٹ ڈپارٹمنٹ کو پیش کیا گیا۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میٹرو کارپوریشن لاہور کے لئے 12 کروڑ 10 لاکھ روپے کی اسٹریٹ لائٹس بغیر ٹینڈر خریدی گئیں، نہ تو خریداری کا ریکارڈ آڈٹ ڈپارٹمنٹ کو پیش کیا گیا اورنہ ہی اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا منصوبہ ریکارڈ رجسٹر میں درج کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید